Wed, September 16, 2026

ایران کے خلاف کارروائیاں کامیاب، جنگ اختتام کے قریب ہے، ٹرمپ

 ایران کے خلاف کارروائیاں کامیاب، جنگ اختتام کے قریب ہے، ٹرمپ

فلوریڈا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں اور اب تک ہزاروں اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی نئی قیادت بھی مستقبل میں نشانہ بنائی جائے گی اور دشمن کے مزید پیچھے دھکیلنے کا منصوبہ ہے۔

ٹرمپ نے بتایا کہ ایران اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک پر حملہ کرنے والا تھا، مگر امریکی کارروائیوں نے اس خطرے کو پہلے ہی کم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی ڈرون حملوں میں بڑی کمی آئی ہے اور امریکی فورسز نے ایرانی بحری جہاز اور ڈرونز کو نقصان پہنچایا ہے۔

صدر نے کہا کہ زمینی فوج بھیجنے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، لیکن امریکا ایران کے خطرے کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس کے ساتھ کچھ پابندیاں کم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا تاکہ تیل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ٹرمپ نے ایران کو “کراس بارڈر دہشت گردی” کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ حماس اور حزب اللہ اس کی مثالیں ہیں اور امریکا کسی بھی دھمکی سے نہیں ڈرتا۔

ٹیگز: