Wed, September 16, 2026

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا نیا اقدام، صارفین کے لیے اے آئی چیٹ بوٹ متعارف

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا نیا اقدام، صارفین کے لیے اے آئی چیٹ بوٹ متعارف

اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوامی سہولت کے لیے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی چیٹ بوٹ سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد صارفین کو ٹیلی کام سے متعلق معلومات اور ریگولیٹری خدمات تک فوری اور آسان رسائی فراہم کرنا ہے، تاکہ ڈیجیٹل سہولتوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

یہ چیٹ بوٹ 24 گھنٹے فعال رہے گا اور صارفین کو سم رجسٹریشن، ڈیوائس رجسٹریشن، شکایات کے اندراج اور ٹیلی کام خدمات سے متعلق دیگر امور پر فوری رہنمائی فراہم کرے گا۔اتھارٹی کے مطابق نیا نظام شہریوں کو متعلقہ سرکاری خدمات تک بہتر رہنمائی فراہم کرے گا، جس سے وقت کی بچت اور معلومات تک رسائی میں آسانی پیدا ہوگی۔

پی ٹی اے نے اس اقدام کو ڈیجیٹل تبدیلی، شفافیت میں اضافہ اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

ٹیگز: