Wed, September 16, 2026

 ریاست میں پاکستان مخالف سرگرمیوں کی کوئی گنجائش نہیں:وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور

 ریاست میں پاکستان مخالف سرگرمیوں کی کوئی گنجائش نہیں:وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور

مظفرآباد:آزاد  کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افواج کشمیری عوام کی حفاظت کی ضامن ہیں اور ریاست میں پاکستان مخالف کسی بھی سوچ یا سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ نظریہ پاکستان اور الحاقِ پاکستان کے خلاف سرگرمیاں ناقابلِ قبول ہیں اور قانون کے مطابق ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور سرکاری املاک کی سکیورٹی کے امور پر بھی غور کیا گیا۔

ٹیگز: