Wed, September 16, 2026

وفاقی بجٹ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع: 10 جون کو پارلیمنٹ کا بڑا معرکہ، قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کی تیاریاں مکمل

وفاقی بجٹ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع: 10 جون کو پارلیمنٹ کا بڑا معرکہ، قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد: ملک کی معاشی سمت کا فیصلہ کرنے کے لیے وفاقی بجٹ اجلاس کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 10 جون بروز بدھ، شام 5 بجے قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن شروع ہوگا جس میں کڑی معاشی اصلاحات اور نئے ٹیکسوں کی تجاویز سامنے آنے کا امکان ہے۔

وزارتِ پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ سینیٹ کا اجلاس بھی اسی روز طلب کرنے کے لیے سمری اعلیٰ حکام کو بھیج دی ہے۔ اس بجٹ اجلاس میں اپوزیشن اور حکومت کے مابین سخت معاشی بحث اور ہنگامہ آرائی متوقع ہے، جبکہ عوامی ریلیف اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے جیسے اہم فیصلے بھی اسی سیشن کا حصہ ہوں گے۔

ٹیگز: