Wed, September 16, 2026

چپس، بسکٹ، کولڈ ڈرنکس سمیت تیار کھانے مہنگے ہونے کا خدشہ

چپس، بسکٹ، کولڈ ڈرنکس سمیت تیار کھانے مہنگے ہونے کا خدشہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں چپس، بسکٹ، کولڈ ڈرنکس، آئس کریم، نوڈلز اور دیگر تیار کھانے پینے کی اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے پر غور کر رہی ہے، جس سے یہ اشیاء مہنگی ہو سکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت فروزن گوشت، ساسز، اور تیار شدہ کھانوں پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز پر بھی کام کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ آن لائن شاپنگ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز بھی بجٹ کا حصہ ہو سکتی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ حکومت نئے بجٹ میں 2 ہزار ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگانے کی تیاری کر رہی ہے، جب کہ مجموعی بجٹ کا حجم تقریباً 17 ہزار 600 ارب روپے ہوگا۔

ٹیگز: