Wed, September 16, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب کا بین الالتہذیب مکالمے کے عالمی دن پر پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب کا بین الالتہذیب مکالمے کے عالمی دن پر پیغام

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے عالمی دن پر کہا کہ مختلف تہذیبوں کے بیچ بات چیت ہی امن، ترقی اور انسانیت کی حفاظت کا بہترین ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کا احترام اور برداشت ہی نفرت اور جنگ کا بہترین جواب ہے۔ پاکستان ہمیشہ سے امن، رواداری اور باہمی عزت کا حامی رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہمیں اختلافات کو دشمنی نہیں سمجھنا چاہیے اور مکالمے کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں جاری ظلم کا حل بات چیت سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ بچوں کی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے امن کا راستہ اپنائے۔

ٹیگز: