Wed, September 16, 2026

"آپریشن سندور" میں بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، واشنگٹن پوسٹ کی تحقیقی رپورٹ جاری

واشنگٹن : دی واشنگٹن پوسٹ نے ایک تفصیلی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں "آپریشن سندور" کے دوران ریاستی سطح پر جھوٹی خبریں منظم انداز میں پھیلائی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا ادارے، حکومت کے اشارے پر جھوٹے دعوے اور فرضی مناظر عوام کے سامنے پیش کرتے رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے جو ویڈیوز دکھائی گئیں وہ درحقیقت ویڈیو گیمز یا غزہ و سوڈان جیسے دیگر ممالک کی تھیں۔ ان مناظر کو کراچی، لاہور یا پاکستانی علاقوں سے جوڑ کر پیش کیا گیا۔

بھارتی نیوی اور فضائیہ نے ایسی کسی کارروائی کی تصدیق نہیں کی، لیکن نیوز چینلز نے ریٹائرڈ فوجی افسران کی مدد سے ان دعوؤں کو سچ کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ واٹس ایپ گروپس سے ملنے والی غیر مصدقہ معلومات کو براہِ راست نشر کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کی اس مہم کا مقصد سیاسی فائدہ حاصل کرنا تھا۔ عالمی ادارے جیسے بی بی سی، روئٹرز، نیویارک ٹائمز اور الجزیرہ نے بھی بھارتی بیانیے پر سوالات اٹھائے ہیں۔

ٹیگز: