Wed, September 16, 2026

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام پر ایک اور مالی بوجھ ڈالتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 18 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نظرثانی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر فروخت کیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں نئی قیمتوں پر عملدرآمد رات 12 بجے سے شروع ہو جائے گا۔

ٹیگز: