Wed, September 16, 2026

کور کمانڈرز کانفرنس، بھارتی پراکسیز کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس، بھارتی پراکسیز کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم

راولپنڈی : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں حالیہ دہشتگرد حملوں اور سیکیورٹی آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔
کانفرنس میں بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے خلاف حالیہ کامیابیوں کو سراہا گیا اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

فورم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں ناگزیر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف کے وزیراعظم کے ہمراہ مختلف ممالک کے کامیاب سفارتی دوروں پر بریفنگ دی گئی، جن میں ایران، ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، یو اے ای اور امریکہ شامل ہیں۔

فورم نے خطے میں طاقت کے استعمال کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کی بلاک سیاست کو مسترد کر دیا۔
فورم کو پاک فوج کی حکمت عملی، تیاریوں اور ٹرائی سروسز ہم آہنگی پر بھی آگاہ کیا گیا۔

ٹیگز: