اسلام آباد :وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں بجلی چوری جیسے سنگین مسئلے میں بڑی کمپنیاں بھی ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال میں توانائی کے شعبے کو 591 ارب روپے کا نقصان ہوا، تاہم حکومت کی اصلاحاتی پالیسیوں کے باعث یہ خسارہ کم ہو کر 399 ارب روپے ہوگیا، جس سے 151 ارب روپے کی بچت ہوسکی۔
انہوں نے کہا کہ ڈسکوز میں کارکردگی بہتر بنانے، بورڈ ممبران کی میرٹ پر تعیناتی اور چوری کی روک تھام جیسے اقدامات نے بجلی کے شعبے میں بہتری کی بنیاد رکھی ہے۔