Wed, September 16, 2026

خیبر پختونخوا میں دو کارروائیوں میں 11خارجی ہلاک

خیبر پختونخوا میں دو کارروائیوں میں 11خارجی ہلاک

راولپنڈی:خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 11 دہشت گرد مارے گئے۔

شمالی وزیرستان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ ہوئی، اور 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

دوسری کارروائی ضلع کرم میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی تھی، جس میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

حکام کے مطابق یہ کارروائیاں بھارتی پراکسی تنظیم "الخوارج" کے خلاف کی گئی ہیں تاکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

ٹیگز: