Wed, September 16, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار او آئی سی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار او آئی سی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے

جدہ :پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج جدہ میں او آئی سی (OIC) کے وزرائے خارجہ کے خصوصی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں سعودی عرب، ترکی، ایران اور دیگر 22 اسلامی ممالک بھی حصہ لیں گے۔

اجلاس کا اہم موضوع صومالیہ کے علاقے صومالی لینڈ کو اسرائیل کی جانب سے تسلیم کیے جانے کے ممکنہ نتائج پر غور کرنا ہے اور رکن ممالک وہاں یکجہتی کا اظہار کریں گے۔

اسحاق ڈار اجلاس کے دوران دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے اور دوطرفہ تعاون کے علاوہ علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کریں گے۔

یہ اجلاس پاکستان کے لیے اپنے موقف کو عالمی سطح پر پیش کرنے اور اسلامی ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کا موقع ہے۔

ٹیگز: