Wed, September 16, 2026

فضائی معرکہ آرائی کا نیا دور: پاک فضائیہ کی مشق 'گولڈن ایگل' مکمل، مصنوعی ذہانت اور ڈرون ٹیکنالوجی کا کامیاب مظاہرہ

فضائی معرکہ آرائی کا نیا دور: پاک فضائیہ کی مشق 'گولڈن ایگل' مکمل، مصنوعی ذہانت اور ڈرون ٹیکنالوجی کا کامیاب مظاہرہ

راولپنڈی: پاکستان ایئر فورس نے بدلتے ہوئے جنگی حالات کے پیشِ نظر اپنی پیشہ ورانہ تیاریوں کو حتمی شکل دیتے ہوئے مشق ’گولڈن ایگل‘ کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشقیں پاک فضائیہ کی ہمہ وقت جنگی تیاری اور جدید فضائی آپریشنز کی جانچ کے لیے منعقد کی گئی تھیں۔
 مشقوں میں پہلی بار مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی نیٹ سینٹرک آپریشنز اور مقامی طور پر تیار کردہ دفاعی آلات کا مؤثر استعمال کیا گیا۔ انٹیگریٹڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کے تحت کائنیٹک، سائبر اور اسپیس آپریشنز کے درمیان بہترین ہم آہنگی پیدا کی گئی۔ مشق میں ’کِلر ڈرونز‘ اور ’لوئٹرنگ میونیشنز‘ (خودکش ڈرونز) کا مینڈ–اَن مینڈ ٹیمِنگ کے تحت کامیاب تجربہ کیا گیا۔
 طویل فاصلے تک مار کرنے والے بی وی آر (Beyond Visual Range) میزائلوں اور اسٹینڈ آف ہتھیاروں کی مار کرنے کی صلاحیت کی تصدیق کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، مشق کے دوران نیکسٹ جنریشن آل ڈومین کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ذریعے تمام آپریشنز کو یکجا کیا گیا، جس نے شدید مقابلہ جاتی ماحول میں ہائی ٹیمپو (تیز رفتار) کارروائیوں کو ممکن بنایا۔ ایئر بورن ارلی وارننگ اور فضا میں ایندھن بھرنے والے طیاروں (Air-to-Air Refuelling) کی شرکت نے مشق کو مزید حقیقت پسندانہ بنا دیا۔ ترجمان کے مطابق، مشق گولڈن ایگل پاک فضائیہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور ملک کے دفاع کے لیے اس کے غیر متزلزل عزم کا واضح اظہار ہے۔

ٹیگز: