Wed, September 16, 2026

اوپن اے آئی کی پہلی ہارڈ ویئر ڈیوائس "ڈائیم" کی تیاری

اوپن اے آئی کی پہلی ہارڈ ویئر ڈیوائس

کیلیفورنیا : اوپن اے آئی اپنی پہلی ہارڈ ویئر ڈیوائس متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جس کا نام "ڈائیم" ہوگا۔ یہ بنیادی طور پر اے آئی پر مبنی اسمارٹ ایئر بڈز ہوں گے، جنہیں سادہ اور صارف کے لیے قابل رسائی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کمپنی نے کسی پیچیدہ ڈیوائس کے بجائے سادہ آڈیو وئیر ایبل کو ترجیح دی ہے تاکہ قیمت کم رکھی جا سکے اور اسے جلدی مارکیٹ میں لایا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق، اوپن اے آئی کی یہ نئی ڈیوائس 2026 کے آخر تک متعارف کرائی جائے گی، جبکہ 2027 کے شروع میں صارفین کو دستیاب ہو گی۔ اس ڈیوائس میں وائس کمانڈز، رئیل ٹائم اسسٹنٹس اور دیگر اے آئی فیچرز شامل ہوں گے، جن کے ذریعے صارفین اوپن اے آئی کے ماڈلز سے رابطہ کر سکیں گے۔

چین میں سامنے آنے والے پیٹنٹ سے یہ عندیہ ملا ہے کہ اوپن اے آئی اس آڈیو بیسڈ وئیر ایبل ڈیوائس پر کام کر رہا ہے۔ اگرچہ اوپن اے آئی کی فون جیسی پیچیدہ اے آئی ڈیوائس کی تیاری میں تاخیر ہو رہی ہے، تاہم رپورٹ میں کہا گیا کہ اس کی وجہ میموری چپس کی کمی ہے۔

ٹیگز: