Wed, September 16, 2026

ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

اسلام آباد میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، اور وفاقی دارالحکومت میں رات سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔

مری، گلیات اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ اور کوہستان میں بھی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، لیکن کوئٹہ، زیارت، ژوب اور موسیٰ خیل میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

ٹیگز: