Wed, September 16, 2026

ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہے گا، مگر چند جگہوں پر بارش ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد اور اس کے آس پاس کا موسم خشک رہے گا۔ پشاور میں ہوا میں نمی زیادہ ہو سکتی ہے جو 90 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں جزوی بادل چھائے رہیں گے اور کچھ جگہوں پر بارش بھی ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی کچھ جگہوں پر بارش کی توقع ہے، جبکہ پنجاب اور سندھ کے زیادہ تر علاقے خشک رہیں گے۔ گلگت بلتستان میں آسمان جزوی ابر آلود ہوگا اور آزاد کشمیر کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کشمیر، پنجاب کے بالائی اور وسطی علاقے، خیبر پختونخوا کے بالائی حصے اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں اور بارش ہوئی۔ باقی ملک میں موسم خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش مظفرآباد میں ہوئی جہاں شہر میں 61 ملی میٹر اور ایئرپورٹ پر 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ کوٹلی میں 30 ملی میٹر، راولا کوٹ میں 23 ملی میٹر، اور گڑھی دوپٹہ میں 11 ملی میٹر بارش ہوئی۔اسی طرح شیخوپورہ میں 22، گجرات میں 20، سیالکوٹ، حافظ آباد، منگلا، جہلم، نارووال، ملتان اور گوجرانوالہ میں بھی معمولی بارش ہوئی۔

ٹیگز: