اسلام آباد : پاکستان اور 8 دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں سیز فائر کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کی ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی عوام کا حق خودارادیت اور آزاد ریاست کا قیام حمایت کے قابل ہے، اور اسرائیلی اقدامات دو ریاستی حل کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔ عالمی برادری کو اسرائیل کو اپنے غیرقانونی اقدامات روکنے پر مجبور کرنا چاہیے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ پائیدار امن صرف عرب امن منصوبے کے تحت ممکن ہے، اور یہی اقدامات خطے میں امن و استحکام کی ضمانت فراہم کرسکتے ہیں۔ وزرائے خارجہ نے مزید کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی کوئی قانونی خودمختاری نہیں ہے، اور اس علاقے کی حیثیت عالمی قوانین کے مطابق طے ہونی چاہیے۔