Wed, September 16, 2026

عالمی پاسپورٹ انڈیکس 2025 جاری ۔۔۔۔ یو اے ای پھر سرفہرست، پاکستان سمیت خطے کی رینکنگ سامنے آگئی

عالمی پاسپورٹ انڈیکس 2025 جاری ۔۔۔۔ یو اے ای پھر سرفہرست، پاکستان سمیت خطے کی رینکنگ سامنے آگئی

اسلام آباد: آرٹن کیپیٹل نے سال 2025 کے لیے عالمی پاسپورٹ انڈیکس جاری کر دیا، جس میں دنیا کے طاقتور اور کمزور ترین پاسپورٹس کی تازہ درجہ بندی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سال بھی متحدہ عرب امارات نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔

یو اے ای کے شہریوں کو دنیا کے 179 ممالک میں بغیر ویزے داخلے کی سہولت دستیاب ہے، جو ملک کی مضبوط سفارتی حکمت عملی اور مستحکم معاشی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ مسلسل ساتواں سال ہے جب یو اے ای عالمی فہرست میں سرفہرست رہا۔

فہرست میں حیران کن پیش رفت سنگاپور نے دکھائی، جو گزشتہ برس کے 30 ویں نمبر سے بڑھ کر اسپین کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ دونوں ممالک کے شہری 175 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ تیسری پوزیشن اس بار 10 ممالک نے مشترکہ طور پر حاصل کی ہے جن کے پاسپورٹس سے 174 ممالک تک سفر ممکن ہے۔

فہرست کے نچلے درجے میں افغانستان، شام اور عراق بدستور دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس قرار پائے ہیں، جبکہ ان کے بعد پاکستان کا نمبر آتا ہے۔ پاکستانی شہری دنیا کے صرف 45 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب بنگلا دیش، یمن، شمالی کوریا، فلسطین اور اریٹیریا نے رواں برس اپنی رینکنگ میں بہتری دکھائی ہے جبکہ خطے کی بڑی معیشت بھارت اس سال عالمی فہرست میں 69ویں نمبر پر رہا۔

ٹیگز: