Wed, September 16, 2026

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معیشت پر اپنی تازہ رپورٹ جاری کردی

 ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معیشت پر اپنی تازہ رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد :  ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی معیشت پر اپنی تازہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں 2025 کے لیے جی ڈی پی گروتھ کی پیش گوئی 2.7 فیصد سے بڑھا کر 3.0 فیصد کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت کی گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں 5.7 فیصد کی گروتھ ریکارڈ کی گئی۔

اے ڈی بی کے مطابق، بڑی صنعتوں میں پیداوار میں تیزی آئی ہے، اور رواں مالی سال میں بھی معیشت میں مضبوط بہتری کی توقع ہے۔ 2025-26 کی گروتھ بھی بہتر ہوگی اور کاروباری ماحول کو سازگار قرار دیا گیا ہے، حالانکہ جون 2025 میں آنے والے سیلاب کے باوجود معیشت کی رفتار میں کوئی بڑی کمی نہیں آئی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پرائیویٹ سیکٹر کی کریڈٹ اور کھپت میں اضافے سے معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوئی ہے، اور سرمایہ کاری اور انڈسٹری میں ریکوری سے ترقی کا رجحان جاری ہے۔ تاہم، بیرونی طلب میں کمی اور تجارت میں غیر یقینی صورتحال ابھی بھی موجود ہے۔

ٹیگز: