ممبئی : بالی وڈ کی مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے 58 سال کی عمر میں اپنی جوانی اور خوبصورتی کا راز دنیا کے سامنے رکھا ہے۔ مادھوری نہ صرف اپنی اداکاری اور رقص کے لیے مشہور ہیں بلکہ ان کی قدرتی چمک اور خوبصورتی بھی ہمیشہ لوگوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مادھوری نے کہا کہ اسکن کیئر اہم ہے، مگر اصل خوبصورتی اندر سے آتی ہے۔ ان کے مطابق، اگر آپ کی سوچ مثبت نہیں ہو گی اور دل میں سکون نہیں ہوگا، تو صرف چہرے پر لوشن لگانے سے کچھ نہیں ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ہمیشہ زندگی کو اچھے زاویے سے دیکھتی ہیں اور کسی کے بارے میں منفی نہیں سوچتی۔
مادھوری نے مزید کہا کہ وہ اپنے آپ کو سادہ اور زمین سے جڑی ہوئی شخصیت سمجھتی ہیں اور لوگوں سے ملنا، بات کرنا اور ان کی زندگیوں کو سمجھنا انہیں بہت پسند ہے۔ ان کے مطابق، اندرونی سکون اور مثبت سوچ انسان کی اصل خوبصورتی ہے۔ وہ اوم کار کرتی ہیں اور گایتری منتر بھی پڑھتی ہیں، جو انہیں اندر سے سکون اور پُرامن رکھتا ہے۔