Wed, September 16, 2026

آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، باغ اور حویلی میں پولنگ شروع

آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، باغ اور حویلی میں پولنگ شروع

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ضلع باغ اور حویلی کے چار حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے، جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تیسرے مرحلے میں ایل اے 14، ایل اے 15، ایل اے 16 اور ایل اے 17 کے ووٹرز اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔

چاروں حلقوں میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، جبکہ انتخابی میدان میں 82 امیدوار مدمقابل ہیں۔

باغ اور حویلی کے حلقوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا اور انتخابی عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

ٹیگز: