Wed, September 16, 2026

آزاد کشمیر الیکشن، دوسرے مرحلے کی پولنگ ختم، نتائج کے لیے گنتی کا مرحلہ شروع

آزاد کشمیر الیکشن، دوسرے مرحلے کی پولنگ ختم، نتائج کے لیے گنتی کا مرحلہ شروع

مظفرآباد: آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا، جس کے بعد مظفرآباد ڈویژن کی نشستوں اور مہاجرین کی نشستوں پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

مظفرآباد ڈویژن کی 8 نشستوں پر پولنگ شام 6 بجے تک جاری رہی۔ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھایا گیا، تاہم ایل اے 27 مظفرآباد ون میں خراب موسم کے باعث پولنگ ملتوی کر دی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفیٰ مغل کے مطابق ملتوی ہونے والی نشست پر انتخابات 4 اگست کو ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مہاجرین کی نشستوں سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں، جن کا جائزہ قانون کے مطابق لیا جائے گا۔

غلام مصطفیٰ مغل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کسی دباؤ میں نہیں آئے گا اور تمام معاملات آئین و قانون کے مطابق نمٹائے جائیں گے۔

دوسری جانب مہاجرین کی 12 نشستوں پر پولنگ مقررہ وقت شام 5 بجے تک جاری رہی، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کر دی گئی۔ مظفرآباد ڈویژن میں 208 جبکہ مہاجرین کی نشستوں پر 143 امیدوار میدان میں ہیں۔

ٹیگز: