Wed, September 16, 2026

گیلپ سروے: عالمی امن کیلئے پاکستانیوں کا بڑا مینڈیٹ، 88 فیصد عوام پاکستان کو 'ثالث' دیکھنے کے خواہشمند

گیلپ سروے: عالمی امن کیلئے پاکستانیوں کا بڑا مینڈیٹ، 88 فیصد عوام پاکستان کو 'ثالث' دیکھنے کے خواہشمند

اسلام آباد: گیلپ پاکستان نے عوامی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کر دیا ہے جس نے عالمی تنازعات اور جنگ بندی کے حوالے سے پاکستانیوں کی سوچ کے نئے رخ واضح کر دیے ہیں۔ ملک کے 88 فیصد عوام کا مطالبہ ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر محض تماشائی بننے کے بجائے تنازعات کے حل کے لیے ایک 'فعال ثالث' کا کردار ادا کرے۔ریکارڈ 93 فیصد پاکستانیوں نے جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کر دی ہے، جو قوم کی امن پسندی کا واضح ثبوت ہے۔ 72 فیصد پاکستانیوں نے عالمی سطح پر حکومت کے ثالثی کردار کی کھلی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
سروے کے مطابق 80 فیصد پاکستانی اس حوالے سے پرامید ہیں کہ موجودہ سفارتی کوششوں کے نتیجے میں خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ مزید برآں، 44 فیصد عوام کا پختہ یقین ہے کہ موجودہ جنگ بندی مستقبل میں مستقل سکون اور استحکام کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔
 گیلپ رپورٹ کے مطابق پاکستانی عوام کی بڑی اکثریت جنگ و جدل کے خلاف اور سفارتی حل کے حق میں کھڑی ہے۔ عوام چاہتے ہیں کہ پاکستان عالمی اسٹیج پر اپنا سفارتی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے دنیا کو پرامن بنانے میں اپنا حصہ ڈالے۔

ٹیگز: