اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے پاکستان پہنچنے والے تمام غیر ملکی وفود کے لیے ویزہ کے حوالے سے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان پہنچنے پر تمام وفود اور صحافیوں کو فوری ویزہ جاری کیا جائے گا۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ ہم تمام غیر ملکی مہمانوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ تمام ایئرلائنز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مسافروں کو ویزہ نہ ہونے کی بنیاد پر بورڈنگ سے منع نہ کریں۔
وزارتِ داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر کے امیگریشن حکام کو احکامات پہنچا دیے ہیں۔ یہ اقدام پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی برادری کے لیے اپنے دروازے کھولنے اور شفافیت کو فروغ دینے کی ایک بڑی کوشش ہے