Wed, September 16, 2026

ایرانی قیادت اب سمجھدار ہوگئی ہے"، ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان

ایرانی قیادت اب سمجھدار ہوگئی ہے

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ طویل عرصے سے جاری کشیدگی کے خاتمے کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تہران کے ساتھ ایک "تاریخی اور کامیاب" معاہدہ کرنے کی بھرپور امید رکھتے ہیں۔امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی حکام کے حوالے سے اپنے لہجے میں غیر معمولی نرمی پیدا کی ہے۔ 
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی رہنماؤں کی سوچ میں واضح تبدیلی آئی ہے اور وہ اب حقیقت پسندی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا "ایران کے پاس عظیم بننے کا موقع ہے، ان کی قیادت اب کافی حد تک معقول (Reasonable) ہوچکی ہے اور ہم بہت جلد ایک ایسا معاہدہ کریں گے جو دنیا کو محفوظ بنا دے گا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے اس مثبت بیان کے پیچھے پاکستان کی خاموش سفارت کاری اور حالیہ ثالثی کا بڑا ہاتھ ہے۔ پاکستان کی درخواست پر ہی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت فوجی اقدامات کو فی الحال روک کر مذاکرات کو ترجیح دی ہے۔

ٹیگز: