Wed, September 16, 2026

نیا ریکارڈ قائم ،پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید 1800 روپے اضافہ

نیا ریکارڈ قائم ،پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید 1800 روپے اضافہ

لاہور: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، اور اب پاکستان میں سونے کی قیمت مزید 1800 روپے بڑھ کر نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ خالص سونے کی بڑھتی ہوئی طلب، مہنگائی کے خدشات اور مختلف ممالک کی حکومتوں کی خریداری سرگرمیاں ہیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر بڑھ کر 3050 ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

اس عالمی اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹوں میں بھی محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 20 ہزار 800 روپے ہو گئی۔ اس کے علاوہ، فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 34 روپے تک پہنچ گئی۔

اس کے برعکس، فی تولہ چاندی کی قیمت میں 31 روپے کی کمی آئی ہے اور یہ 3524 روپے پر آ گئی ہے، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 26 روپے کم ہو کر 3021 روپے ہو گئی ہے۔

ٹیگز: