Wed, September 16, 2026

سکھ برادری کے لیے بڑا قدم: پاکستان نے 6,629 ویزے جاری  کردیے 

سکھ برادری کے لیے بڑا قدم: پاکستان نے 6,629 ویزے جاری  کردیے 

اسلام  آباد : پاکستان نے بھارتی سکھ زائرین کے لیے ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے بیساکھی 2025 کے موقع پر 6,629 ویزے جاری کر دیے ہیں۔ یہ ویزے پاکستانی حکومت کی مذہبی ہم آہنگی اور امن کے فروغ کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں اور گرو نانک کے مقدس مولد ننکانہ صاحب کی زیارت کے لیے سکھوں کو ایک نیا موقع فراہم کرتے ہیں۔

پاکستان نے مذہبی تعلقات کو سیاست سے بالاتر رکھتے ہوئے اس فیصلہ کو عملی جامہ پہنایا، جس پر بھارتی سکھ برادری نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ویزوں کی تعداد میں اضافے کا یہ فیصلہ بھارتی پنجاب میں تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور سکھوں کے لیے ایک عظیم کامیابی سمجھا جا رہا ہے۔

پاکستان کے اس اقدام کے نتیجے میں بھارتی سکھ زائرین 50 سال بعد ننکانہ صاحب پہنچ سکیں گے۔ اس تاریخی موقع نے عالمی سطح پر پاکستان کی امن و رواداری کی پالیسی کو مزید اجاگر کیا ہے، اور سوشل میڈیا پر بھی اس فیصلے کی تعریف کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: