Wed, September 16, 2026

جھوٹی خبروں کا سدباب: کیئل یونیورسٹی نے نیا اے آئی ماڈل تیار کرلیا

جھوٹی خبروں کا سدباب: کیئل یونیورسٹی نے نیا اے آئی ماڈل تیار کرلیا

لندن : برطانیہ کی کیئل یونیورسٹی کے محققین نے ایسا اے آئی ماڈل تیار کیا ہے جو جھوٹی اور گمراہ کن خبروں کو 99 فیصد درستگی سے پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ماڈل مشین لرننگ کی مختلف تکنیکوں پر مبنی ہے اور خاص طور پر ’انسیمبل ووٹنگ‘ تکنیک کو استعمال کرتا ہے، جس سے مختلف ماڈلز کی پیشگوئیاں یکجا ہو کر حتمی نتیجہ فراہم کرتی ہیں۔

اس تحقیق میں ڈاکٹر اوچینا انی، ڈاکٹر سنگیتا اور ڈاکٹر پیٹریشیا اسوو ایوبوڈے شامل ہیں، جنہوں نے کہا کہ ان کا ماڈل سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جعلی خبروں کا مقابلہ کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر اوچینا انی کا کہنا تھا کہ غلط معلومات کی تیزی سے ترسیل نہ صرف عوامی شعور کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ یہ قومی سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہے۔

یہ ماڈل حال ہی میں کیمبرج میں ہونے والی 44 ویں SGAI انٹرنیشنل کانفرنس میں پیش کیا گیا تھا، اور محققین کا ارادہ ہے کہ اس ماڈل کو مزید بہتر بنا کر اس کی درستگی 100 فیصد تک پہنچائی جائے۔

ٹیگز: