لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کی طرف سے ایشیا کپ ٹرافی کے معاملے پر پھیلائی گئی غلط خبریں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے نہ تو کوئی معذرت کی ہے اور نہ ہی کوئی غلطی کی ہے۔
محسن نقوی نے بھارتی کپتان کو اے سی سی کے دفتر آ کر ٹرافی لینے کی دعوت دی اور کہا کہ وہ بھارت کو ٹرافی دینے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے بھارتی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کام صرف اپنے عوام کو گمراہ کرنا ہے، جبکہ بھارت نے کرکٹ میں سیاست شامل کر کے کھیل کی ساکھ کو متاثر کیا ہے۔