Wed, September 16, 2026

پی ٹی آئی رہنماؤں کے مقدمات سماعت کیلئے مقرر

پی ٹی آئی رہنماؤں کے مقدمات سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت ایک بار پھر ملکی سیاست کے بڑے کرداروں کو عدالت کے کٹہرے میں دیکھنے جا رہی ہے۔ 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے جڑے مقدمات اب سپریم کورٹ میں پہنچ چکے ہیں، جہاں پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کی جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے دائر اپیل پر 14 اپریل کو سماعت ہوگی، جبکہ 15 اپریل کو سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت کی درخواست اور اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل پر سماعت ہوگی۔ یاد رہے کہ اسد قیصر کے خلاف اپیل نگران خیبرپختونخوا حکومت نے 2023 میں دائر کی تھی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نہ صرف ان رہنماؤں کے مقدمات سنے گا بلکہ درجنوں کارکنان کے کیسز بھی زیر غور لائے گا۔ یہ سماعتیں آئندہ سیاسی منظرنامے پر گہرے اثرات ڈال سکتی ہیں۔

ٹیگز: