Wed, September 16, 2026

 عاصم افتخار احمد سیکرٹری خارجہ مقرر، آمنہ بلوچ ترکیہ میں سفیر ہوں گی

 عاصم افتخار احمد سیکرٹری خارجہ مقرر، آمنہ بلوچ ترکیہ میں سفیر ہوں گی

اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد کو نیا سیکرٹری خارجہ مقرر کر دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عاصم افتخار احمد کی بطور سیکرٹری خارجہ تعیناتی سمیت دیگر تقرریوں کی منظوری دے دی ہے۔

 نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں عاصم افتخار احمد کی نئی ذمہ داری کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ 17 ستمبر 2026 کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گی۔

 محمد اسحاق ڈار نے آمنہ بلوچ کی تین دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط سفارتی و سرکاری خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزارت خارجہ کی قیادت میں اہم کردار ادا کیا۔

 نائب وزیراعظم کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد آمنہ بلوچ کو ترکیہ میں پاکستان کی سفیر مقرر کیا جائے گا، جہاں وہ نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

 اسحاق ڈار نے عاصم افتخار احمد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کی قیادت میں دفتر خارجہ پاکستان کے قومی مفادات کے فروغ کے لیے واضح حکمت عملی، پیشہ ورانہ انداز اور بھرپور عزم کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

ٹیگز: