دوحہ: اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ اور ظہیر جبرین کو شہید کر دیا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملہ حماس کی اعلیٰ قیادت کے خلاف کیا گیا، جو مبینہ طور پر دوحہ میں ایک خفیہ اجلاس میں شریک تھی۔ حملے میں خلیل الحیہ سمیت دیگر رہنماؤں کے نشانہ بننے کی اطلاعات ہیں، تاہم دیگر ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق، حماس قیادت مذکورہ اجلاس میں غزہ میں ممکنہ جنگ بندی سے متعلق امریکی صدر کی نئی تجویز پر غور کر رہی تھی۔خلیل الحیہ حماس کے سیاسی و عسکری دھڑے کے اہم رکن تصور کیے جاتے تھے اور کئی برسوں سے تنظیم کی قیادت میں کلیدی کردار ادا کر رہے تھے۔