Wed, September 16, 2026

بلاول بھٹو کا گڈو بیراج کا دورہ، سیلاب سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ

بلاول بھٹو کا گڈو بیراج کا دورہ، سیلاب سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ

گڈو: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گڈو بیراج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دریائے سندھ میں پانی کی بلند سطح اور سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران حکام نے انہیں ممکنہ خطرات، حفاظتی اقدامات اور متاثرہ علاقوں میں جاری ریلیف سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

بلاول بھٹو نے ریلیف اقدامات کو مؤثر بنانے اور متاثرین کو فوری امداد پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔ گڈو بیراج پر حفاظتی اقدامات بھی زیر غور لائے گئے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

ٹیگز: