Wed, September 16, 2026

رونالڈو دنیا کے پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے

رونالڈو دنیا کے پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے

بلوم برگ کے مطابق مجموعی دولت 1.4 ارب ڈالر سے زائد

ریاض :فٹبال کے عالمی ستارے کرسٹیانو رونالڈو اب دنیا کے پہلے کھرب پتی کھلاڑی بن چکے ہیں۔ امریکی مالیاتی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق رونالڈو کی کل دولت 1.4 ارب ڈالر، یعنی تقریباً 3 کھرب 93 ارب پاکستانی روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

40 سالہ رونالڈو کی دولت میں نمایاں اضافہ اس وقت ہوا جب انہوں نے سعودی عرب کے کلب النصر کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کیا، جس نے ان کی آمدنی میں زبردست اضافہ کیا۔

یہ کارنامہ رونالڈو کی کھیل، کاروبار اور برانڈنگ میں کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، جو انہیں نہ صرف ایک عظیم کھلاڑی بلکہ ایک کامیاب کاروباری شخصیت بھی ثابت کرتا ہے۔

ٹیگز: