Wed, September 16, 2026

برطانوی عدالت کا یوٹیوبر عادل راجہ کے خلاف فیصلہ، بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر پر الزامات جھوٹے قرار

برطانوی عدالت کا یوٹیوبر عادل راجہ کے خلاف فیصلہ، بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر پر الزامات جھوٹے قرار


لندن : برطانیہ کی عدالت نے یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے عادل راجہ کو حکم دیا ہے کہ وہ ہتکِ عزت کے بدلے 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ اور عدالتی اخراجات ادا کریں۔

عدالت کے جج رچرڈ سپیئرمین نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عادل راجہ کی جانب سے راشد نصیر کے خلاف لگائے گئے الزامات کے حق میں کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے۔ عدالت نے قرار دیا کہ الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں، جن سے راشد نصیر کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عادل راجہ کو قانونی طور پر راشد نصیر سے معذرت کرنا ہوگی اور ہرجانے کی رقم فوری طور پر ادا کرنا ہو گی۔

یہ فیصلہ سوشل میڈیا پر جھوٹے الزامات لگانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف ایک اہم قانونی پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: