Wed, September 16, 2026

اسحاق ڈار نے غزہ معاہدے کو امن کی راہ میں اہم قدم قرار دے دیا

 اسحاق ڈار نے غزہ معاہدے کو امن کی راہ میں اہم قدم قرار دے دیا

اسلام آباد :  نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ معاہدہ مستقل جنگ بندی اور دیرپا امن کے قیام کی امیدیں جگاتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے معاہدے کے پہلے مرحلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس میں فوری جنگ بندی، یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی کو اہم قرار دیا۔

اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے امریکی صدر ٹرمپ، قطر، مصر اور ترکی کی اس معاہدے میں کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کے اصول پر قائم ہے، جو 1967 کی سرحدوں کے اندر ہونی چاہیے اور اس کا دارالحکومت القدس الشریف ہونا چاہیے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے ایک تاریخی موقع قرار دیا اور غزہ میں جاری نسل کشی کے خاتمے کے لیے معاہدے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں کو عالمی امن کے لیے ان کے عزم کی علامت قرار دیا۔

 
 

ٹیگز: