Wed, September 16, 2026

آئرلینڈ کا اسرائیلی کلبوں کی غزہ میں فٹبال میچز کی اجازت پر سخت ردعمل

آئرلینڈ کا اسرائیلی کلبوں کی غزہ میں فٹبال میچز کی اجازت پر سخت ردعمل

ڈبلن : آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیل کے خلاف پابندی عائد کرنے کے حق میں قرارداد منظور کر لی ہے۔ اس قرارداد کے حق میں 74 جبکہ مخالف میں 7 ووٹ پڑے۔

آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے فیفا سے اسرائیلی فٹبال ٹیم پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے فیفا کی اہم دو شقوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، خاص طور پر نسلی تعصب کے حوالے سے فیفا کی پالیسی کی خلاف ورزی۔

ایسوسی ایشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیلی فٹبال کلبوں نے فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کی اجازت کے بغیر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں میچز کھیلنے کی کوشش کی۔

یہ قرارداد ترکیہ اور ناروے کے فٹبال حکام کی جانب سے ستمبر میں اسرائیل کو بین الاقوامی مقابلوں سے معطل کرنے کی درخواست کے بعد سامنے آئی ہے۔

اس کے علاوہ، اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھی اسرائیل کو عالمی فٹبال سے معطل کرنے کے لیے فیفا اور یویفا سے اپیل کی تھی۔ آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کو پیش کرتے ہوئے فیفا سے اسرائیل پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کا مرتکب قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔
 
 

ٹیگز: