راولپنڈی: پاک فوج کی تاریخی کامیابی “معرکۂ حق” کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار اور باوقار تقریب اتوار کے روز جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں منعقد کی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہوں گے، جبکہ چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف بھی اس موقع پر شرکت کریں گے۔
تقریب کا آغاز یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھانے سے ہوگا، جہاں پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے سلامی پیش کریں گے۔
بعد ازاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تقریب سے خطاب کریں گے اور “معرکۂ حق” کی اہمیت، قومی دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیوں اور افواجِ پاکستان کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔