کراچی :کراچی میں منعقدہ دو روزہ خصوصی کانفرنس کے شرکاء نے "معرکہِ حق" میں پاکستان کی عظیم الشان فتح پر مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ مقررین نے اسے ملکی تاریخ کا ایک درخشاں باب قرار دیتے ہوئے دشمن کے خلاف عسکری و سیاسی قیادت کے اتحاد کو سراہا۔
گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کا دفاع پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت میں ہم نے دشمن کو وہ شکست دی ہے جو تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔"
سینیٹر مشاہد حسین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ معرکہِ حق میں حاصل ہونے والی کامیابی محض ایک عسکری فتح نہیں بلکہ قومی وقار کی بحالی کا نشان ہے۔ کراچی میں دو دن تک جاری رہنے والی کانفرنس میں افواجِ پاکستان کے حق میں قراردادیں منظور کی گئیں اور "معرکہِ حق" کو دشمن کے خلاف فیصلہ کن معرکہ قرار دیا گیا۔ سیاسی قائدین اور عسکری قیادت کے مشترکہ وژن کی تعریف کی گئی۔