Wed, September 16, 2026

"پہلگام واقعے کا بے بنیاد الزام لگانے والے بھارت کو معرکہِ حق میں عبرتناک شکست ہوئی"؛ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے پاکستان علماء کونسل کے زیرِ اہتمام منعقدہ "چھٹی بین الاقوامی پیغامِ اسلام کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے ملکی دفاع اور خارجہ محاذ پر پاکستان کی تاریخی کامیابیوں کے حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے ہیں۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے باعث 47 سال بعد پہلی بار امریکہ اور ایران کو ایک میز پر بٹھا کر ان کے مابین جنگ بندی کا معاہدہ کرایا گیا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارت نے "پہلگام واقعے" کا جھوٹا اور بے بنیاد الزام تراش کر پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی، جس کا ہماری سیکیورٹی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا۔نائب وزیرِ اعظم نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات مندانہ سربراہی میں افواجِ پاکستان نے دشمن کو مار بھگایا اور میدانِ جنگ میں شاندار فتح حاصل کی۔
 اسحاق ڈار نے "معرکہِ حق" کے دوران پاکستانی قوم کے مثالی اتحاد اور جوش و جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس بے مثال یکجہتی نے دشمن کے پاؤں اکھاڑ دیے۔

ٹیگز: