Wed, September 16, 2026

پاک چین دوستی کے 75 سال: وزیراعظم مئی کے آخری عشرے میں بیجنگ پہنچیں گے، بڑے معاشی پیکیج کی توقع

پاک چین دوستی کے 75 سال: وزیراعظم مئی کے آخری عشرے میں بیجنگ پہنچیں گے، بڑے معاشی پیکیج کی توقع

اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان فولادی بندھن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے وزیراعظم کے دورہ چین کا شیڈول طے پا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے جہاں وہ چینی قیادت کے ساتھ اہم ترین ملاقاتیں کریں گے۔
 وزیراعظم چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے، جبکہ چینی وزیراعظم لی چیانگ کے ساتھ وفود کی سطح پر جامع مذاکرات ہوں گے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے، جس کی خصوصی تقریبات میں وزیراعظم شرکت کریں گے۔
 مذاکرات کے ایجنڈے میں سی پیک کے زیرِ التوا منصوبوں کی تکمیل اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال سرفہرست رہے گی۔ اقتصادی تعاون اور دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے مختلف شعبوں میں اہم ایم او یوز (MoUs) پر دستخط کیے جائیں گے۔
سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے کی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔ یہ دورہ نہ صرف اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی جلا بخشے گا بلکہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے نئے راستے بھی کھولے گا۔

ٹیگز: