Wed, September 16, 2026

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی، نئی قیمتوں کا اطلاق شروع

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی، نئی قیمتوں کا اطلاق شروع

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی یہ نئی قیمتیں ایک ہفتے کے لیے نافذ کی گئی ہیں، جبکہ ان کا اطلاق رات 12 بجے سے شروع ہو چکا ہے۔

ٹیگز: