Wed, September 16, 2026

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 64 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈیزل 364 روپے 70 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول 337 روپے 78 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز: