Wed, September 16, 2026

سوناکشی سنہا کا بھارتی میڈیا پر سخت ردعمل: خبریں دو، تماشا نہیں

سوناکشی سنہا کا بھارتی میڈیا پر سخت ردعمل: خبریں دو، تماشا نہیں

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارت میں بعض نیوز چینلز کی جانب سے مبینہ طور پر غیر سنجیدہ اور اشتعال انگیز رپورٹنگ پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں کہا کہ بھارتی میڈیا سرحدی کشیدگی کو سنسنی خیز انداز میں پیش کر رہا ہے، جو کہ عوام میں خوف اور الجھن کا باعث بن رہا ہے۔

سوناکشی نے اپنی پوسٹ میں لکھا:"ہمارے نیوز چینلز اب سنجیدہ رپورٹنگ کے بجائے مذاق کا ذریعہ بن چکے ہیں۔ ان کا چیخنا چلانا، جذباتی ڈرامہ اور خوف پھیلانا ناقابل برداشت ہو گیا ہے۔ خدارا، صرف حقائق بیان کریں۔"
انہوں نے کہا کہ جنگ جیسے حساس موضوعات کو تفریح یا ریٹنگز کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا افسوسناک عمل ہے۔ میڈیا کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرے اور لوگوں کی ذہنی کیفیت کا خیال رکھے۔

اداکارہ نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ ایسی خبریں دیکھنے سے گریز کریں جو صرف افواہیں، سنسنی اور خوف پر مبنی ہوں اور صرف ان ہی ذرائع پر بھروسہ کریں جو درست معلومات فراہم کرتے ہیں۔

ٹیگز: