Wed, September 16, 2026

بھارت کی ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش، 5 افراد شہید

بھارت کی ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش، 5 افراد شہید

راولاکوٹ : لائن آف کنٹرول پر شکست کے بعد بھارتی فوج نے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے سول آبادی پر اندھا دھند گولہ باری شروع کر دی، جس کے نتیجے میں 5 شہری شہید اور 7 زخمی ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ کے رہائشی علاقوں کو بنایا۔ دشمن فوج نے بھاری ہتھیار استعمال کیے، جس سے متعدد گھر بھی متاثر ہوئے۔

پاک فوج نے فوری اور مؤثر جواب دیتے ہوئے بھارتی گولہ باری کو خاموش کرا دیا اور دشمن کی پوزیشنز کو نشانہ بنایا۔ جوابی کارروائی کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔

ٹیگز: