Wed, September 16, 2026

اسرائیل کا ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، غزہ میں 77 فلسطینی شہید

اسرائیل کا ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، غزہ میں 77 فلسطینی شہید

غزہ :  اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک فضائی کارروائی میں حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ حملہ غزہ کی ایک رہائشی عمارت پر کیا گیا، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ ابو عبیدہ واقعی زخمی یا ہلاک ہوئے ہیں یا نہیں۔ حماس کی طرف سے بھی ابھی تک کوئی تصدیق یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ادھر فلسطینی حکام کے مطابق، اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک دن میں 77 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں وہ 19 افراد بھی شامل ہیں جو راشن یا امداد لینے کے انتظار میں کھڑے تھے۔

7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے حملوں کے بعد سے اب تک 63 ہزار 371 افراد شہید ہو چکے ہیں، جب کہ 1 لاکھ 59 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

غزہ میں حالات روز بروز بگڑتے جا رہے ہیں۔ خوراک اور دوا کی شدید قلت ہے، اور بھوک کی وجہ سے مزید 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی رکاوٹوں کی وجہ سے امداد غزہ تک نہیں پہنچ پا رہی، اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی گئی ہے۔

ادھر برطانیہ نے اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر اعتراض کرتے ہوئے اسرائیل کو لندن میں ہونے والی دفاعی نمائش میں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ غزہ میں جاری تباہی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

ٹیگز: