Wed, September 16, 2026

پاکستانی جوابی کارروائیوں کے بعد بھارت نے آئی پی ایل معطل کر دی

پاکستانی جوابی کارروائیوں کے بعد بھارت نے آئی پی ایل معطل کر دی

نئی دہلی: پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائیوں کے بعد بھارت نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی اور آئی پی ایل انتظامیہ کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لیگ کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دھرم شالہ میں ہونے والا میچ اچانک منسوخ کر دیا گیا تھا اور اسٹیڈیم کی روشنی بند کر دی گئی تھی، جب کہ کئی غیر ملکی کھلاڑی اپنے وطن واپس جانے کی تیاریوں میں لگ گئے ہیں۔

ادھر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت واضح کر چکی ہے کہ ملکی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، اور ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پاکستان اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے.

ٹیگز: