اسلام آباد: خطے میں بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر سعودی عرب نے دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ کم کرنے کے لیے اہم سفارتی قدم اٹھایا ہے۔ سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر آج پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق، سعودی وزیر گزشتہ روز بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بھی موجود تھے اور وہاں بھارتی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ پاکستان آمد پر وہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور سعودی عرب اس کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔