لاہور: پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے باقی تمام میچز اب متحدہ عرب امارات منتقل کر دیے گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ 8 میچز دبئی میں کروائے جائیں گے، اور ان کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر غیر ملکی کھلاڑیوں کو پہلی دستیاب فلائٹس سے یو اے ای بھیجا جا رہا ہے۔ نئی شیڈولنگ میں 6 سے 7 دن کی تاخیر ہو سکتی ہے، تاہم پی سی بی کا ارادہ ہے کہ ٹورنامنٹ اسی مہینے مکمل کر لیا جائے۔
یاد رہے کہ حالیہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث راولپنڈی میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا میچ منسوخ کر دیا گیا تھا، جس کے بعد پی ایس ایل کو بیرونِ ملک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔