تہران: ایران کے پاسداران انقلاب کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور شہری علاقوں پر حملے بند نہ کریں تو ایران بھی اسی طرح جواب دے گا۔
ترجمان نے کہا کہ اب تک پاسداران انقلاب نے ایسے حملوں سے گریز کیا ہے، اور خلیجی ممالک پر زور دیا کہ وہ امریکہ اور اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ خطے میں مزید کارروائیاں نہ ہوں۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہونے کو برداشت کیا جا سکتا ہے تو یہ کھیل جاری رہے گا۔